بدھ 25؍جمادی الثانی 1444ھ18؍جنوری 2023ء

زیادہ بہتر ہوگاجماعت اسلامی اور پی پی بات کرلیں، سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی  نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کرلیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے آر او دفتر یرغمال بنالیا، حافظ نعیم الرحمان نے کمشنر سےبات کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی، اگر سب دھمکائیں گے، یرغمال بنائیں گے تو عجب صورتحال ہوجائے گی۔

 انہوں نے کہا جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں، لیاری کا علاقہ ہمارا ہے، وہاں 11 سے 12 نشستیں جیتیں تو حیرت انگیز نہیں، ایک جماعت صفر سے سو پر چلی جائے تو یہ حیرت کی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.