اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

زیادتی کے ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، ایمان مزاری کا چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان کی ہلاکت پر ایمان مزاری نے چیئرپرسن انسانی حقوق کمیشن کو خط لکھ دیا۔

متاثرہ فیملی کی جانب سے انسپکٹر جنرل اسلام آباد کو خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

خط میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے 12 خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

زیادتی کیس کی شکایت کنندہ کی وکیل، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کا خط میں کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے زیادتی کی شکار خاتون کی پرائیویسی کو پبلک کیا، پولیس نے جعلی پولیس مقابلے میں ملزمان کو ہلاک کیا۔

ایف نائن پارک زیادتی کیس کی شکایت کنندہ کی وکیل، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے فیک اِن کاؤنٹر کی کہانی گھڑی ہے۔

ایمان مزاری نے خط میں کہا ہے کہ لڑکی کو شناخت کے لیے آئی نائن بلا کر ناروا سلوک کیا گیا، پولیس کی جانب سے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا۔

شکایت کنندہ کی وکیل نے کہا ہے کہ ملزمان پر کیس چلانے کے بجائے جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا۔

انہوں نے اپنے خط میں اپیل کی ہے کہ معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.