
18 سالہ طالبہ سے زیادتی کے الزام کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو ویڈیو گیم فیفا 22 سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کے بعد میسن اب ایکس باکس، پلے اسٹیشن اور پی سی کے گیمز میں موجود نہیں ہیں۔
دوسری جانب فیفا 22 الٹیمیٹ ٹیم کا آئٹم ابھی بھی فعال ہے جسے فٹ 22 ٹرانسفر مارکیٹ سے سوئپ کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر میسن گرین ووڈ کو ایک 18 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ادھر انسٹاگرام پر ڈیوڈ ڈی گی، کرسٹیانو رونالڈو اور پال پوگبا جیسے نامور اسٹارز نے میسن کو ان فالو کردیا ہے۔
تاہم مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان سمیت کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اب تک میسن گرین ووڈ کو انسٹاگرام پر فالو کیے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.