بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

زِم ایفرو ٹی10 لیگ کا 20 جولائی سے آغاز، میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر ہوں گے

زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ 20 جولائی سے شروع ہوگی، پانچ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے۔ تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔

لیگ کے پہلے سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم ڈربن قلندرز میں فاسٹ بولر محمد عامر، جارح مزاج بیٹر آصف علی اور طاہر بیگ جلوہ گر ہوں گے وہیں ہرارے ہریکینز میں فاسٹ بولر شاہنواز دہانی جبکہ جوہانسبرگ بفیلو کو محمد حفیظ اور عثمان شنواری کا ساتھ حاصل ہوگا۔

ایک اور ٹیم بلاوائیو براویز میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے سکندر رضا، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی میں فاسٹ بولر محمد عرفان سینئر شامل ہیں۔

ایکشن سے بھرپور زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.