پیر14؍ذوالحجہ 1444ھ3؍جولائی 2023ء

زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ، 8 پاکستانی کرکٹرز منتخب

زمبابوین ٹی10 لیگ زِم ایفرو میں محمد حفیظ، محمد عامر، آصف علی اور شاہنواز دہانی سمیت 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

زِم ایفرو ٹی ٹین لیگ کا پہلا ایڈیشن رواں ماہ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلا جائے گا جس میں شریک 5 ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کا انتخاب کرلیا ہے۔ 

گزشتہ روز منعقدہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں آصف علی، محمد عامر، مرزا طاہر بیگ اور طیب علی کو ڈربن قلندرز نے پک کیا جبکہ محمد عرفان کیپ ٹاؤن اسمپ، شاہنواز دہانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفلیو کا حصہ بن گئے۔ 

تمام ٹیمیں ایمرجنگ پلیئر پروگرام کے تحت ایک اور کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کریں گی۔

زِم ایفرو ٹی10 ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا، فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.