ایران سے تعلق رکھنے والی زومبی انجلینا جولی نے پہلی مرتبہ اپنا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
واضح رہے کہ سحر تابار نامی خاتون 2019 میں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے انجلینا جولی بننے کے لیے پلاسٹ سرجری کروائی۔
ان کی اس پلاسٹک سرجی کا نتیجہ بھیانک نکلا جس کے بعد انہیں زومبی انجلینا جولی قرار دیا جانے لگا تھا۔
بعد ازاں اسی سال خاتون کو توہین مذہب اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا جنہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تاہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب انہیں جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور وہ اپنا اصلی چہرہ بھی دنیا کے سامنے لے آئیں۔
رہائی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران وہ کیمرے کے سامنے آئیں اور کہا کہ جو تصاویر انہوں نے پہلے دکھائی تھیں ان میں میک اپ اور فوٹو ایڈیٹنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے کا بنیادی مقصد سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تعداد کو بڑھانا تھا۔
Comments are closed.