بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زوار حسین کی وضاحت غیر تسلی بخش قرار، الیکشن کمیشن نے جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے حلقے پی پی 224 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین کی وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار زوار حسین نے انتخابی مہم میں وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمٰن کانجو کو مدعو کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لودھراں نے 12جولائی کو امیدوار کی وضاحت ریکارڈ کی تھی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی اور ٹی ایل پی امیدوار کو نوٹس جاری کردیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وضاحت غیر تسلی بخش ہونے پر 40 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایل پی امیدوار کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار زاہد حمید گجر کو ریلی نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.