وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اُن سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش افواہوں کی تردید کردی۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق خبریں زیرِ گردش تھیں تاہم اب اُنہوں نے خود ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔
یاسمین راشد نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ ’میں اُن تمام لوگوں کی شُکر گُزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دُعا کی اور جو میری صحت سے متعلق فکرمند ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں الحمداللّہ بالکل ٹھیک ہوں اور زندہ ہوں۔‘
وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ’میرے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تمام خبریں جھوٹی ہیں۔‘
واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں یاسمین راشد کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں۔
Comments are closed.