بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی انتہائی غیر متوقع ہے۔
ویرات کوہلی نے شین وارن کے کرکٹ کے دنوں کی یادگار تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اُن کی موت پر تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا۔
کوہلی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے ایک عظیم کھلاڑی اور ایک ایسے شخص کے گزرنے پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا جس کو میں کرکٹ کے میدانوں سے باہر بھی جانتا تھا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی گیند کو ٹرن کرنے والے بہترین کھلاڑی کی روح سکون میں ہو۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Comments are closed.