پاکستا ن تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، قوم کی آزادی کے لیے جنگ لڑتا رہوں گا۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کا بیان جاری کیا گیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کچھ دنوں میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، چوروں کا ٹولہ ایک ساتھ اکٹھا ہو گیا ہے، لیکن عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.