ہفتہ 3؍محرم الحرام 1445ھ22؍جولائی 2023ء

زم ایفرو ٹی10 لیگ: ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے اپنے میچز جیت لیے

زم ایفرو ٹی10 لیگ میں ڈربن قلندرز اور کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے اپنے میچز جیت لیے۔

زم ایفرو ٹی10 لیگ میں ڈربن قلندرز نے جوبرگ بفیلوز کو 3 وکٹ سے ہرا دیا، ایک اور میچ میں کیپ ٹاون سیمپ آرمی نے ہرارے ہوریکنز کے خلاف 15 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

زم ایفرو ٹی10 لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

زیم ایفرو ٹی10 لیگ کے دوسرے روز دن کے پہلے میچ میں کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے ہرارے ہوریکنز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 112 رنز بنائے، جواب میں ہرارے ہوریکنز کی ٹیم 6 وکٹ پر 97 رنز بناسکی۔

دوسرے میچ میں ڈربن قلندرز اور جوبرگ بفیلوز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں، جوبرگ بفیلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ پر 94 رنز بنائے۔

ڈربن قلندرز نے ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.