جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

زم ایفرو ٹی 10 لیگ: جوبرف بفیلیوز اور ہرارے ہوریکنز نے میچز جیت لیے

زم ایفرو ٹی 10 لیگ میں جوبرف بفیلیوز نے ڈربن قلندرز کو شکست دے دی۔ ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائےگا۔

ٹی 10 لیگ کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

سپر فور مرحلے کے کوالیفائر میچ میں ڈربن قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4  وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔

آندرے فلیچر 39 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی 32 اور نک ویلچ 24 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

جواب میں جوبرگ بفیلوز نے ہدف ایک گیند قبل حاصل کرلیا، یوسف پٹھان 80 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ایلیمنیٹر میچ میں کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 145 رنز بنائے، رحمان اللّٰہ گرباز 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب میں ہرارے ہوریکنز نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، رابن اتھاپا رنز 88 رنز بناکر بناکر نات آوٹ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.