18 سال بعد پہلی بار ایسا موقع آیا ہے کہ زمین سے 5 سیاروں کا ایک ساتھ نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
دو یا تین سیاروں کا ایک ساتھ نظر آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں لیکن 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ 5 سیاروں کو ایک ساتھ قطار در قطار دیکھا جاسکے گا۔
سیاروں کی اس پریڈ میں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل شامل ہوں گے جنہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں علی الصبح دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین فلکیات نے کہا کہ شہری دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے سیاروں کو دیکھ سکتے ہیں لیکن عطارد کو دوربین سے دیکھتے ہوئے بہت محتاط رہنا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ عطارد کو دیکھتے وقت خیال رہے کہ سورج افق پر نمودار نہ ہوچکا ہو ورنہ یہ عمل آنکھوں کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ سے یہ نظارہ پورے جون کے مہینے میں کیا جاسکتا ہے، اگلی بار یہ موقع 2040 میں ملے گا۔
Comments are closed.