زمبابوے سے کھیلنے والے کرکٹر سکندر رضا بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حق میں بول پڑے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور پی سی بی کے رویے کی تعریف کردی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے ایونٹ میں کبھی پیمنٹ کی ادائیگی میں مشکل پیش نہ آنے کی تصدیق کردی۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سکندر رضا بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کھیلنے کے دوران ادائیگی کا مسئلہ نہیں رہا، اور نہ ہی کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اس سے متعلق شکایت کی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سکندر رضا بٹ نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی میزبانی کے فرائض کافی اچھے انداز میں کامیابی سے انجام دیے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔
سکندر رضا نے یہ بھی کہا کہ جو بھی یہ رائے دے رہا ہے کہ جیمز فوکنر کے رویے سے دورہ آسٹریلیا کو کوئی خطرہ ہے، وہ وہم میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نے پی سی بی پر الزامات لگاتے ہوئے پی ایس ایل سیزن سیون سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر کو آئندہ لیگ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز فوکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے پر پی سی بی اور فرنچائز میں اتفاق ہوا ہے۔
Comments are closed.