آئرلینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی زمبابوے کو 64 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی جبکہ ایک میچ ابھی باقی ہے۔
بریڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔
کیون اوبرائن 47 اور پاؤل اسٹرلنگ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
زمبابوے کی ٹیم اس بڑے ہدف کے تعاقب میں دباؤ کا شکار ہوگئی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز ہی بناسکی۔
زمبابوے کے کپتان کریگ ایوائن 28 اور لیوک جونگوے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈائر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.