زمبابوے کرکٹ ٹیم نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار شکست دے دی۔
تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف کا دیا جو مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
زمبابوے کی ٹیم نے 142رنز کا ہدف 39ویں اوور میں پورا کیا۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی اپنے نام کر چکی تھی۔
آسٹریلیا نے پہلے میچ میں 5 وکٹوں اور دوسرے میچ 8 وکٹوں سے زمبابوے کو شکست دی تھی۔
Comments are closed.