پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر احتجاج کرنے والے 72 افراد کے خلاف بہاولنگر میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ لاہور سے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میاں شوکت علی، سابق ایم پی اے ملک مظفر مقدمے میں نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ندیم زمان، سابق ایم پی اے آصف منظور، شوکت بسرا کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات پی ٹی آئی کارکنان نے سٹی چوک میں احتجاج کیا تھا۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان پر جلاؤ، گھیراؤ، مار کٹائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارکارکنوں میں 12 کا تعلق شیخوپورہ اور 7 کا لاہور سے ہے، اس کے علاوہ اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.