جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

زمان پارک میں پناہ لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم ختم

زمان پارک میں پناہ لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم ختم ہوگیا، لاہور میں پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے، لاہور پولیس کے مطابق زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلیے راستے بند کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے قریب کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.