زمان پارک میں عید کی تعطیلات کے دوران ممکنہ آپریشن روکنے کے لیے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔
درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن ہو گا، پہلے بھی عمران خان کی غیرموجودگی میں پولیس نے گھر پر حملہ کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو عید کی تعطیلات میں زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم دیا جائے۔
Comments are closed.