لاہور میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں 37 پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کارکنوں کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہوسکی۔
پی ٹی آئی کے37 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تھانا ریس کورس کے مقدمے میں گرفتار کیے گئے تھے مگر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
استدعا ہے کہ شناخت نہ ہونے والوں کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جائے۔
عدالت نے37 کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کرکے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.