قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے پاکستان کے سری لنکا سے شکست کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اعظم صدیق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سلام پاکستان آدھے کھلاڑیوں کے ساتھ پورا میچ کھیلا اور آخری بال پر ہار گیا مگر اس میچ میں مجھے کَل کا سُپر اسٹار بالر زمان خان دکھائی دیا جو شدید پریشر میں بھی بہترین بال کر رہا تھا۔
اُنہوں نے لکھا کہ جیت ہار کھیل کا حصّہ ہے مگر ٹیم نے آدھا ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا۔
اعظم صدیق نے لکھا کہ انشاء اللّٰہ ورلڈ کپ میں جب سب فٹ ہوں گے تو مقابلوں کا مزہ آئے گا، دیکھیں اللّٰہ صرف نیت اور دل سے کِیا ہوا عمل دیکھتا ہے، وہ مالک ہے اور قبولیت اسی کے ہاتھ میں ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میرے خیال میں ٹیم نے پوری جان لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے، پاکستان زندہ باد۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں بتایا کہ ابھی میری بابر سے بات ہوئی تو وہ بات نہیں کر پا رہا تھا تو میں نے اُسے کہا بہادر جیتتے ہیں یا پھر سیکھتے ہیں مگر ٹوٹتے کبھی نہیں۔
Comments are closed.