
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی بازیابی اور ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
فواد چوہدری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ذوالفقار بخاری نےجیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی تھی۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے زلفی بخاری کو گرفتار کر کے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی جیل بھرو تحریک 22 فروری کو لاہور سے شروع ہوئی تھی۔
اس تحریک کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنما و کارکن گرفتاری پیش کر چکے ہیں۔
Comments are closed.