جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

زلزلے کے 3 دن بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے تین دن بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہیں، اب تک بچوں سمیت کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ 

مسلسل 3 دن اور 3 راتوں سے منجمد کردینے والے موسم میں ریسکیو اہلکار عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر آن لائن تنقید کرنے کے بعد ملک میں ٹوئٹر سروس معطل کردی گئی۔

دوسری جانب ڈیزازسٹر زون میں موجود کئی افراد گاڑیوں یا سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں ہول ناک زلزلے میں مجموعی اموات کی تعداد انیس ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.