ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے شدید تباہی ہوئی۔ شام کا جنگ زدہ شہر حلب متاثرہ ترین علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔
وائٹ ہیلمٹس کے ترجمان نے شمال مغربی شام کو آفت زدہ قرار دے دیا اور کہا کہ کئی خاندان ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔
ملبے کے نیچے سے آوازیں آرہی ہیں، لیکن انہیں بچانے والا کوئی نہیں، کوئی مشینری نہیں ہے۔
شام میں گزشتہ روز کے زلزلے کے باعث 1 ہزار 602 اموات ہوچکی ہیں۔
ہنگامی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے حلب میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا وہ تباہ ہوگئی ہیں،2011 کی خانہ جنگی کے باعث شہر میں پہلے ہی صورتحال ابتر تھی۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں، گھر تباہ ہو چکے ہیں اور وہ مزید زلزلوں سے خوفزدہ ہیں۔
سرد موسم اور بارش ریسکیو کی کوششوں میں مشکل پیدا کر رہی ہیں، شام میں بین الاقوامی امداد پہنچنے میں بھی کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
Comments are closed.