مراکش میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والوں کے لیے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے خون کا عطیہ دیا ہے۔
علاوہ ازیں کھلاڑیوں نے لوگوں سے زلزلہ متاثرین کے مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث 2100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔
مراکش میں آنے والے زلزلے سے متعلق اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔
اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔
Comments are closed.