وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالرز ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر4 نہیں10 ارب ڈالرہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے، آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جینیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہو گی، جہاں سے واپسی پر 3 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رکوں گا۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے فنڈز جلد پاکستان کو منتقل ہوں گے۔
Comments are closed.