بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرعی ترقیاتی بینک کا سیلاب زدہ علاقوں میں 12 ارب روپے ریلیف کا اعلان

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین راؤ اجمل نے زرعی ترقیاتی بینک کا دورہ کیا۔

زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدہ علاقوں کے کسانوں کیلئے 12 ارب روپے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ راؤ اجمل نے کہا کہ 12 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلیے موخر کرنے پر بینک کے مشکور ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں زرعی ترقیاتی بینک نے 5 کروڑ روپے دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جو ضلع آفت زدہ قراردیا جائے گا وہاں زرعی ترقیاتی بینک قرضوں کی واپسی موخر کردے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.