پیر28؍ذوالحجہ 1444ھ17؍جولائی 2023ء

زرعی اراضی فوج کو دینے کیخلاف فیصلہ معطل

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمے داری نہیں۔

راولپنڈی اہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگران حکومت کی…

پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا ہے کہ سنگل بینچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا ہے۔

پنجاب حکومت کا درخواست میں مؤقف ہے کہ قانون کے مطابق نگراں حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کر سکتی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبہ نگراں حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی نگراں حکومت کی جانب سے فوج کو لیز پر زرعی اراضی دینے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے نوٹسز جاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.