اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی نیب ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے آصف زرداری اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید جبکہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل دوں گا۔
احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ آصف زرداری اور دیگر ملزمان پر 20 اکتوبر 2020ء کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.