homemade hookup galaxy s10 stereo hookup best hookup subredduts gina valentina melissa moore hookup hotshot glasgow hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری کا چوہدری شجاعت کو شرمندہ کرنا بنتا تھا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی گارنٹی پر ہم نے پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنایا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کے گھر جا کر بیٹھنا اور چوہدری شجاعت کو شرمندہ کرنا بنتا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے گھر کے دو ایک لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

سپریم کورٹ نے پارٹی سربراہ کا منحرف رکن کے خلاف ایکشن لینے یا نہ لینے کا اختیار ختم کیا تھا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے اپنے غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا اور رزلٹ کو بھی، انہوں نے پچھلے 5 دنوں میں تکبر کا مظاہرہ کیا، یہ الیکشن کا سال ہے، ہم انشا اللّٰہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا ڈی سیٹ بھی ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے، کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.