the hookup game download curvy hookup glasgow hookups pregnant hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری پاپڑ، فالودہ والے کو، شہباز چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری پاپڑ والے اور فالودہ والے کو جبکہ شہباز شریف چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔

فیصل آباد میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ٹولہ آج اکٹھا ہو گیا ہے۔

’’چوروں کا ٹولہ آخری سانس لے رہا ہے‘‘

وفاقی وزیر شفقت محمود کا آج ہونے والے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں ریفرنڈم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ آج اسلام آباد کے ’امر بالمعروف‘ جلسے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں، تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گی، چوروں کا ٹولہ آخری سانس لے رہا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آج کا تاریخی جلسہ صرف جلسہ نہیں، پاکستان کے لوگوں کے مستقبل کی جنگ ہے، لوگوں کے جذبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

’’تحریکِ عدم اعتماد والوں کو سرپرائز ملے گا‘‘

انہوں نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد والوں کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ ہمیشہ کے لیے وہ عدم اعتماد کا سوچنا بھی بھول جائیں گے۔

وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کی کیا جدوجہد ہے؟ ان کی کوئی سیاسی جدوجہد نہیں، جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آئے گا۔

’’منتخب نمائندہ خیانت کریگا تو عوام پوچھیں گے‘‘

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے میں جانے کے لیے لاہور سے نکلنے والے قافلے موٹر وے پر پہنچ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے، کوئی بھی منتخب نمائندہ اس میں خیانت کرے گا تو حلقے کے عوام پوچھیں گے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اگلے 5سال بھی پورے کریں گے، چیمبر آف کامرس اور تمام بزنس کمیونٹی نے حکومت کے تسلسل کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا موڈ بتا رہا ہے کہ ووٹ میں خیانت کرنے والوں کا احتساب ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.