چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور آلِ شریف کوششوں کے باوجود صرف ایک ممبر کے ضمیر پر نقب لگا سکے۔
اپنے ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا ہے کہ وزراء کی اپوزیشن ممبران کو غائب کرانے کی دھمکیاں بدمعاشی ہے، ان دھمکیوں پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو فی الفور نوٹس لینا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ادارے ممبران اسمبلی کی منڈیاں بند نہیں کروا سکتے تو ہاتھ کھڑے کر کے اعلان کر دیں۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں وزارتِ عظمیٰ اور وزارتِ اعلیٰ کا الیکشن کے بجائے آکشن رکھ دیا جائے، جو ممبران کی زیادہ بولی لگائے وہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ بن جائے۔
Comments are closed.