پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے خلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت کا بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
آصف علی زرداری کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں آصف زرداری نے عدالتِ عالیہ سے احتساب عدالت کو چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت کا 14 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور نیب ریفرنس سے بری کیا جائے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست مسترد کی تھی۔
احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو فردِ جرم کے لیے عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔
Comments are closed.