سابق صدر آصف علی زرداری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے۔ اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں سابق صدر آصف زرداری چودھری پرویز الہٰی سے محسن نقوی کا تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں یہ میرا بچہ ہے اور آپ کا رشتے دار ہے۔
پرانی وڈیو عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے چار ناموں میں سے محسن نقوی بہترین انتخاب ہیں۔
Comments are closed.