بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیا کے خلا ف جنگ کرنا جہاد ہے، بے بی سو رہا ہے اور سوتا رہے گا، 2023ء میں تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنا کر دکھائے گی۔

سندھ حقوق مارچ کے ٹنڈو مستی پہنچنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ محبت کرنے والے لوگ ہیں آپ نے تباہ کر دیا ہے، ہم امن پسند لوگ ہیں، اس لئے اپنا روٹ تبدیل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا گیا، جبکہ لاڑکانہ نے تو تاریخ رقم کر دی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں آپ کو وارننگ دے رہا ہوں، آپ اپنا رانگ مارچ کریں ہمیں اپناکام کرنے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.