پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات شروع ہوگئی۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کی جزئیات پر بھی بات چیت کی جائے گی، تحریک عدم اعتماد فائل کرنے کے ٹائم فریم کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صدر ن لیگ شہباز شریف سے بھی ٹیلی فونک مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.