چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری نے پشاور میں دہشتگرد کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔
پی پی چیئرمین نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار اور کہاکہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں پشاور میں ہوئی دہشتگردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان کو کچلنا ہوگا۔
سابق صدر نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.