پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

زرتاج گل کی پرویز الہٰی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ 13 جماعتوں کا اتحاد عمران خان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.