پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر پر ڈیرہ غازی خان میں ایک اور مقدمہ قائم کردیا گیا۔
مقدمے میں شہری سے سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
زرتاج گل پر مقدمہ سخی سرور کے بارڈر ملٹری پولیس تھانے میں ظفر حسین نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی کے مطابق زرتاج گل وزیر کو ڈھائی سال پہلے سخی سرور کے سرکاری اسپتال میں ملازمت کیلئے درخواست دی تھی۔
جس پر زرتاج گل نے ملازمت کے عوض 5 لاکھ روپے لیے تھے، لیکن نہ تو نوکری دلوائی اور نہ پیسے واپس ملے۔
Comments are closed.