بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

زرتاج گل اور عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوئے

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اینٹی کرپشن پنجاب کے دفتر میں پیش نہ ہوئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سردار عثمان بزدار کو آج پیش ہونے کے لیے نوٹس بھجوایا گیا تھا۔

عثمان بزدار کے وکیل نے اینٹی کرپشن پنجاب میں پیش ہو کر ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر برہم ہو گئے۔

وکیل نے بتایا کہ سردار عثمان بزدار کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق زرتاج گل کے پرائیویٹ سیکریٹری صفدر بھٹی اینٹی کرپشن دفتر پیش ہوئے۔

صفدر بھٹی نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا کہ زرتاج گل شہر سے باہر ہیں، وہ جمعرات کو اینٹی کرپشن کے دفتر میں پیش ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.