نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خواتین کو آگے لانےکی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جن فیصلوں میں خواتین کی شمولیت ہو ان کے غلط ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے خواتین سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میں جب بھی کام کرتا ہوں کوشش ہوتی ہے کہ فیصلہ سازی میں خواتین بھی ہوں کیونکہ فیصلہ سازوں میں خواتین ہوں گی تو میرٹ پر کام ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں سارے کام خواتین ہی کرتی ہیں، دیہی خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
نگراں وزیرِ آئی ٹی نے کہا کہ ابھی تو کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستانی مردوں کی ٹیم خواتین کے مقابلے میں اچھا نہیں کھیل رہی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھی خواتین کو با اختیار بنایا گیا۔
ڈاکٹر عمر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ حکومتی پالیسیوں میں خواتیں کو سپورٹ کیا جائے گا۔
Comments are closed.