hookup hotshot mature hookup Suplee PA hookup Colmar hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے، دستاویز

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے زرعی شعبے کو سیلاب و بارشوں سے نقصان کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، زراعت میں سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی زراعت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، زرعی شعبے کو 536 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

وزارت تجارت نے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی سمری تیار کرلی، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کیے جائیں گے۔

ملک میں کپاس،مکئی ،چاول ،گنے، دال، ٹماٹر ،پیاز سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں 

وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی تیاز دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں زرعی شعبے کو 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا، بلوچستان کے زرعی شعبے کو 200 ارب روپےکا نقصان ہو ا ۔

دستاویز کے مطابق کے پی میں زرعی شعبے کو 36 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ، سندھ میں 28 لاکھ 45 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کپاس اور کھجور کی فصل مکمل تباہ ہو چکی، سندھ میں گنے ، مرچ، پیاز، ٹماٹر، سبزیاں ، چاول کی فصل کو جزوی نقصان ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ فضائی سروے سے تیار کی گئی ہے، مزید نقصان کا خدشہ ہے، حتمی رپورٹ میں 1300 ارب روپے سے زائد نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.