بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کا ساتھ دیانا چاہیے، پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی سید فیض الحسن شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی، لانگ مارچ میں کارکنوں پر ریاستی فورس کے وحشیانہ تشدد و شیلنگ کی ملکی سیاست میں مثال نہیں ملتی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

پیرس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عیشایئے سے خطاب کرتے ہوئے سید فیض الحسن شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، زاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینے والے کا ساتھ دیا جانا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا ہے جس نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم سمجھا۔ 

اس تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

سید فیض الحسن شاہ کے تقریب میں پہنچنے پر اِن کا شاندار استقبال کیا گیا، اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی فرانس افضال احمد گوندل ادا کر رہے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین محسن گوندل، سینئر رہنما اشفاق جٹ، سیکریٹری افضال احمد گوندل، چوہدری افضال ڈھل، پرویز چوہدری اور دیگر نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی سید فیض الحسن شاہ سمیت تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں گجرات علاقے سے تعلق رکھنے والے  پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی بھر پور شرکت کی۔

واضح رہےکہ سید فیض الحسن شاہ گجرات کے حلقہ این اے 70 سے منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.