جمعرات 15؍محرم الحرام 1445ھ3؍اگست 2023ء

ریکوڈک منصوبہ، پاکستان کے حصے کی ادائیگی روپے میں کرنے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے ملاقات کی۔ جس کے دوران ریکوڈک منصوبے میں پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ریکوڈک منصوبے پر سرمایہ کاری میں پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو ریکوڈیک میں جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منرل سمٹ میں بیرک گولڈ اور عالمی کمپنیوں کی شرکت سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے۔

وزارت خزانہ نے گورنمنٹ ہولڈنگ پاور کمپنی، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کی بحالی اسپیشل انویسٹمینٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ منصوبے کی سرمایہ کاری میں سے علاقے کی ترقی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکو ڈک میں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق عمائدین مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے منصوبوں کی نشاندہی خود کرتے ہیں، ریکوڈک منصوبے میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.