انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہر گز اجازت نہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مارچ کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مظاہرین سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریڈزون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں، جو بھی قریب آنے کی کوشش کرے گا، اُس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ دیگر مقامات پر افسران کو قوت استعمال نہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرین سے بھی اپیل ہے کہ وہ پرُامن رہیں، مظاہرین پولیس پر پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
Comments are closed.