ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں ریڈ زون سمیت آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تجارتی مراکز میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہر میں تمام اسکول اور تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں گے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کاروبار زندگی میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر بھی نظر رکھیں۔
پولیس ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شرپسند عناصر کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع کریں۔
Comments are closed.