بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی پہلی بار کراچی آمد

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے بعد ہفتے کی شام پہلی بار کراچی پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں معمول کا پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

یکم فروری کو ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس گلزار احمد ہفتہ 5 فروری کی شام نجی ایئرلائن کی پرواز آئی آر 503 سے اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔

سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی فیملی کے ارکان بھی ان کے ہمراہ کراچی آئے۔

کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔

جسٹس گلزار احمد کو کراچی ایئرپورٹ سے معمول کی پولیس سیکیورٹی اور پروٹوکول میں ڈیفنس میں واقع ان کی نجی رہائشگاہ پہنچایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جسٹس (ر) گلزار احمد اگلے چند روز تک کراچی میں قیام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.