جمعرات 29؍محرم الحرام 1445ھ17؍اگست 2023ء

‏ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے، جاوید لطیف

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ‏ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینا پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ اس طرح کے سب فیصلے منصوبہ بندی سے مخصوص بینچ سے ہی آتے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور بارودی سرنگیں بچھانے کا سلسلہ رکنے کے بجائے تیز ہو رہا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 62/63 کے نئے قانون کے مطابق کسی کی نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی، سی پیک مخالف قوتوں کو خوش کرنے کی ایک ایسی دوڑ لگی ہوئی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے 19 جون کو محفوظ کیا ہوا فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.