سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ کیس پر فیصلہ 19جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فریقین کو کل کیلئے الیکٹرانک نوٹس بھجوا دیے۔
درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔
Comments are closed.