فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین عاصم احمد نے چیف کمشنرز فیلڈ فارمیشن کو ریونیو کی اپیلوں سے متعلق ہدایت کردی۔
عاصم احمد نے لارج ٹیکس پیئر آفس کا دورہ کرنے کے دوران ریونیو کی اپیلوں کی موثر طریقے سے پیروی کرنے کی ہدایت کی اور فیلڈ فارمیشن چیف کمشنرز سے ملاقات کی۔
چیئرمین ایف بی آر نے دسمبر 2022 کےلیے مقرر اہداف سے متعلق چیف کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ریوینیو کے تحفظ کےلیےکوئی قابل عمل کسر نہ چھوڑیں، ریونیو کی اپیلوں کی موثر طریقے سے پیروی کی جائے۔
چیئرمین ایف بی آر نے 23-2022 کی دوسری سہہ ماہی کےلیے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
Comments are closed.